اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کپتان بننے کے بعد کسی نے عیدی نہیں دی: فاطمہ ثنا

08 Jun 2025
08 Jun 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام خواتین کرکٹرز نے عید شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچپن کی یادیں تازہ کیں اور عید الاضحیٰ کی خوشیوں کو یادگار انداز میں بیان کیا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا  نے کہا کہ انہیں بکرا عید بہت پسند ہے، بہت کھانے بنتے ہیں اور رونق ہوتی ہے، عید کے موقع پر محلے میں بھی بہت مزہ آتا ہے، جانور کھلے گھومتے ہیں۔

فاطمہ ثنا  نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ مجھے پہلے سب عیدی دیتے تھے، اب میں عیدی دیتی ہوں، کپتان بننے کے بعد کسی  نے عیدی نہیں دی، صرف دوستوں نے دی ہے۔

اب عید پر زیادہ وقت گھر گزرتا ہے: طوبہ حسن

کرکٹر طوبہ حسن  نے کہا کہ بچپن میں قربانی کے جانور کے ساتھ محلے کا چکر لگاتی تھی، اب عید کا زیادہ وقت گھر پر گزرتا ہے۔

طوبہ حسن نے کہا کہ ٹورز پر عید ہو تو گھر اور دوستوں کی بہت یاد آتی ہے۔

طوبہ حسن نے اس موقع پر اپنے کیریئر  کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیملی کی سپورٹ کی وجہ سے کرکٹر بن پائی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے