
(ویب ڈیسک)حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کے باہر لگے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مجسمے پر مداح سیخ پا ہوگئے۔
رپورٹ کےمطابق اس مجسمے میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو اس کے ٹریڈ مارک باولنگ کے انداز میں دکھایا گیا ہے،جس میں انہوں نے پاکستان کی 1999 ورلڈکپ میں استعمال ہوئی جرسی پہنی ہوئی ہے۔اس مجسمے کی نقاب کشائی اپریل 2025 میں کی گئی تھی لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسکی تصویر آج وائرل ہونا شروع ہوئی،جس پر شائقین کرکٹ نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے مجسمے کا مذاق بناتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم یہ شکل دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ اپنے ابتدائی دنوں میں ٹیم میں شامل ہونے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ایک اور صارف نے مجسمے کو وسیم اکرم کا ٹیمو ورژن قرار دیا جبکہ ایک مداح نے سابق کرکٹر کو مشورہ دیا کہ وہ خود اُسے کہیں سے اَپ ڈیٹ کروالیں۔
واضح رہے کہ1984 سے 2003 تک پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وسیم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ 414 اور ون ڈے فارمیٹ میں 502 وکٹیں حاصل کی ہیں۔