
(لاہور نیوز) 12 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایک ایڈیشنل سیشن جج کا تبادلہ کر دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان عبدالرحمان کا تبادلہ کردیا گیا ، عبدالرحمان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد جبکہ ممبر لیگل انشورنس ٹربیونل ظفر اقبال تارڑ کا تبادلہ کر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ تعینات کر دیا گیا۔
محمد عارف حمید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال کو اینٹی کرپشن کورٹ لاہور جبکہ فیصل احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور عابدرضوان عابد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد ریحان بشیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور تعینات کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب گلزار احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم سلیم کا گوجرانولہ کو سیشن جج محمد نعیم سلیم کو سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ تعینات کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال زبیر شہزاد کیانی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد اکرم اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر شازب سعید کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود چیمہ کو سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے تبدیل کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود چیمہ کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تبدیل ہونے والے تمام ججوں کو 24 مئی تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایات کی گئی ہے۔