اپ ڈیٹس
  • 252.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.35 قیمت فروخت : 284.85
  • یورو قیمت خرید: 333.67 قیمت فروخت : 334.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.85 قیمت فروخت : 387.53
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.07 قیمت فروخت : 186.40
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.83 قیمت فروخت : 208.19
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.95
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.44 قیمت فروخت : 77.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 932.60 قیمت فروخت : 934.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 352500 دس گرام : 302200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 323123 دس گرام : 277015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3881 دس گرام : 3331
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فیصل ٹاؤن میں پیسوں کے لالچ میں خواجہ سرا قتل

21 May 2025
21 May 2025

(لاہور نیوز) فیصل ٹاؤن میں پیسوں کی لالچ میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے پرس کانفرنس میں بتایا کہ فیصل ٹاؤن پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ملتان سے گرفتار کیا۔

مقتول زمان احمد عرف پلوشہ بہاولنگر کا رہائشی تھا جس نے کام کی غرض سے لاہور فیصل ٹاؤن سی بلاک میں فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان طارق اور امتیاز ملتان سے لاہور آکر دیہاڑی وغیرہ کرتے تھے، ملزم طارق مقتول کا جاننے والا تھا اور اکثر اس کے پاس آتا جاتا تھا، ملزمان نے باہم مل کر پلوشہ کو قتل کرنے اور رقم و موبائل چوری کرنے کا پلان بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان مقتول زمان احمد عرف پلوشہ کو قتل کرنے کا منصوبہ ایک ہفتہ سے بنا رہے تھے، 18 مئی کی شب ملزمان پلان کے مطابق مقتول کے پاس فلیٹ آئے، ملزم طارق نے مقتول پلوشہ کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے اسے دبوچ لیا، ساتھی ملزم امتیاز نے مقتول کا چھری سے گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق قتل کے بعد ملزمان موبائل اور نقدی چوری کرکے ملتان فرار ہوگئے اور فرار ہوتے ہوئے آلہ قتل قریبی نامعلوم جگہ پر پھینک گئے، ملزم طارق 3 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ملزمان سے واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے