
21 May 2025
(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن میں 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی شکایت پرایکشن،گرین ٹاؤن پولیس نے زیادتی کرنے والے چاروں ملزم گرفتار کرلیے۔
ملزموں کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں دفعہ 375 اے کے تحت مقدمہ نمبر 2668/25 درج ہوا۔ ایس پی صدر کے مطابق گرفتار ملزموں میں زیشان جان، زوہیب ،اویس اور عبد الرحمٰن شامل ہیں،ملزم ذیشان خان متاثرہ لڑکی کو بہلا پھسلا کے مسجد کے واش روم میں لے گیا، جہاں ملزم ذیشان کے تین دوست پہلے سے موجود تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزموں نے متاثرہ لڑکی کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی اور طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے،گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔