اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع

21 May 2025
21 May 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کےمقدمے میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کر دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمےمیں علیمہ خان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، علیمہ خان اپنی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جج امجد علی شاہ نے ان کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب بغض سے بھری خاتون ہیں: علیمہ خان

بعدازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان پر مسلسل نئے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آج ایک کیس ہے، کل کوئی اور بنا دیا جائے گا۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر سایہ ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب بغض سے بھری خاتون ہیں، ان کو یہ معلوم نہیں کہ اللہ کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے