اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت کا ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم

21 May 2025
21 May 2025

(لاہور نیوز) ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑے کا حکم دے دیا۔

پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش کیا گیا، بھارت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سفارت کار کو سرکاری حیثیت میں نہ ہونے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

بھارت کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں پاکستانی سفارت کار یا اہلکار کسی بھی طرح سے اپنی مراعات اور حیثیت کا غلط استعمال نہ کریں، سفارتکار پر غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، بھارت نے پاکستانی ناظم الامور کی ہندوستانی دفتر خارجہ طلبی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے