اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف پی سی سی آئی کا حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظرثانی کا مطالبہ

20 May 2025
20 May 2025

(لاہور نیوز) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) نے حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ  نے وفاقی حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر  کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز  نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس افسران کو اکاؤنٹس منجمد، پیسے نکالنے کے لامحدود اختیارات دینا درست نہیں، اس اقدام سے ٹیکس ریکوریز میں اضافے کے بجائے کرپشن میں اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجربرادری کو ترمیمی آرڈیننس پر سخت تحفظات ہیں، حکومت اس پر نظر ثانی کرے، حکومت معیشت اور تاجر دشمن اقدامات کے بجائے بزنس کمیونٹی کو سہولیات دے۔

عاطف اکرام شیخ  نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے آرڈیننس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے، حکومت قانون سازی سے قبل متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو یقینی بنائے جبکہ ایف پی سی سی آئی ٹیکس کلیکشن میں اضافے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے