اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کا پٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا مطالبہ

20 May 2025
20 May 2025

(لاہور نیوز) آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے یکم جولائی سے پٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 2027 تک پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے پر بات چیت ہو ئی، پٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کا نفاذ نئے بجٹ سے شروع کر دیا جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی میں بتدریج اضافہ بھی کیا جا سکے گا، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز پروگرام تک عائد رہے گی۔

آئندہ مالی سال زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 68 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، آئندہ مالی سال کمرشل بینکوں اور بانڈز کے اجرا سے 5 ارب ڈالر سے زائد کے حصول کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

رواں مالی سال مرکزی بینک کے پاس 14 ارب ڈالر کے ذخائر ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

وفد سے آج بھی وزارت خزانہ، ایف بی آر، مرکزی بینک حکام کے مذاکرات کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے