اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ اورنگزیب کی یو اے ای کے بینکوں کے نمائندوں سے ورچوئل ملاقات

19 May 2025
19 May 2025

(لاہورنیوز) وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب کی یو اے ای کے بینکوں سے ورچوئل ملاقات ہوئی۔

 وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی مالی ترقی میں شراکت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں شارجہ، ابو ظہبی اور عجمان بینک کے نمائندے شریک ہوئے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ اور دبئی اسلامک بینک کا تعاون قابلِ ستائش ہے، پاکستان اس وقت اصلاحاتی راستے پر گامزن ہے، سرکاری اداروں کی تنظیمِ نو اور نجکاری حکومت کی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 10.6 فیصد کے قریب ہے، نیا ہدف 11 فیصد مقرر ہے، ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پُرعزم ہیں، آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تمام اہداف مکمل کر لیے ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رزیلینس سسٹین ایبل فنڈ پروگرام سے 1.3 ارب ڈالر کی منظوری ملی ہے، زرعی آمدن پر ٹیکس ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مارکیٹ کے اعتماد کی دلیل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے