
20 May 2025
(ویب ڈیسک) چینی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے لگیں، 50 کلو گرام چینی کا تھیلا 8600 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے کہ پرچون فروشوں کو 172 روپے ہول سیل میں چینی پڑ رہی ہے، کرایہ اور شاپر بیگ ڈال کر ہمیں 180 روپے کلو میں چینی پڑ رہی ہے۔
صدر لاہور کریانہ مرچنٹس کا کہنا تھا کہ انتظامیہ 164 روپے کلو چینی فروخت کرنے پر مجبور کر رہی ہے ، ملوں سے 159روپے چینی لے دیں، 164 روپے میں فروخت کرینگے۔