اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر مملکت کا گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا

17 May 2025
17 May 2025

(لاہورنیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ کنٹونمنٹ آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورہ کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی صدر مملکت کے ساتھ تھے، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور منگلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر نے کامیاب معرکہ حق میں مسلح افواج کی مثالی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا، صدر نے بلااشتعال جارحیت کیخلاف مسلح افواج کے عزم اور غیر متزلزل حوصلے کی تعریف کی۔صدر مملکت نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اور سویلین شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور پائیدار قومی فخر کا ذریعہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کے پائیدار جذبے سے پاک مٹی کے بیٹے مادر وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہوئے اور غیر معمولی بہادری اور آپریشنل ذہانت کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کس طرح چند گھنٹوں میں پاکستان کی مسلح افواج نے بے مثال درستگی اور عزم کے ساتھ جارحیت کو پسپا کر کے پاکستان کی طاقت، لچک اور قومی اتحاد کا واضح پیغام دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افسروں اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران صدر نے ان کے مثالی حوصلے، جنگی تیاری اور فرض کے تئیں لگن کو سراہا۔صدر مملکت نے آپریشن بُنیان مرصوص کے کامیاب اختتام پر دلی مبارکباد پیش کی اور قوم کے محافظوں پر فخر کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے