اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.61 قیمت فروخت : 39.68
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.55 قیمت فروخت : 285.05
  • یورو قیمت خرید: 330.36 قیمت فروخت : 330.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.95 قیمت فروخت : 381.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.61 قیمت فروخت : 185.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.42 قیمت فروخت : 207.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.91
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.49 قیمت فروخت : 77.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.73 قیمت فروخت : 933.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 355000 دس گرام : 304400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 325414 دس گرام : 279031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4015 دس گرام : 3446
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب پولیس کا یوم تشکر پر افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو فقید المثال خراج عقیدت

16 May 2025
16 May 2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے یوم تشکر پر افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو فقید المثال خراج عقیدت پیش کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی پولیس لائنز، دفاتر میں آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی، پولیس افسروں اور اہلکاروں نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان  نے بتایا کہ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے پرچم کشائی کی، شہدا کی یادگاروں پر پھول چڑھائے، فاتح خوانی کی، پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو سلامی پیش کی، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے شہداء کے ورثا سے ملاقات کی، انہیں پھول اور تحائف پیش کئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم تشکر ریلیاں بھی نکالی گئیں، لاہور سمیت صوبہ بھر کی پولیس بلڈنگز پر چراغاں کیا گیا، پنجاب پولیس کے زیر اہتمام یوم تشکر کی تقریبات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے