اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے: گورنر پنجاب

17 May 2025
17 May 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوم تشکر تو بنتا ہے، اللہ پاک نے ہمیں بہت بڑی کامیابی دی ہے، انڈیا کا غرور خاک میں مل گیا جن چیزوں پر انہیں مان تھا وہ ساری ٹھس ہو گئیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ہمارے صرف دو بچوں نے انڈیا میں گھس کے مارا، ان کو ناک آؤٹ کیا اور آؤٹ کلاس کیا، ان کا وزیر دفاع کہتا ہے جنگ ہو گی اب انکو جنگ ڈراؤنے خواب کی طرح نظر آتی رہے گی۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اب کی بار انڈیا کے سارے ٹکڑے ہو جائیں گے اور ان کا پنجاب بھی آزاد ہو گا، انڈیا کی شرارتیں اسی طرح چلتی رہیں تو ساری دنیا دیکھے گی کشمیر بھی آزاد ہو گا اور پنجاب بھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے