اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ٹورازم پولیس کے قیام کا فیصلہ

17 May 2025
17 May 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاحوں کی سکیورٹی اور سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ٹورازم پولیس کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے ٹورازم فورس کے جلد قیام کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹورازم پولیس کو لاہور، مری، ننکانہ صاحب، بہاولپور اور کرتارپور میں تعینات کیا جائے گا، نئی فورس آئی جی پنجاب کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ متعلقہ اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز انتظامی معاملات کی نگرانی کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورازم پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا، فورس کی گاڑیوں میں جدید ٹریکرز اور سافٹ ویئر نصب کئے جائیں گے جن کے ذریعے سیاحوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔

ٹورازم پولیس کا مقصد نہ صرف سیاحوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے بلکہ سیاحتی مقامات کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے