
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر میں سورج کا پارہ چڑھ گیا، گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔
ملک بھر خصوصاً لاہور میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، صبح سویرے سورج نے اپنے جلوے دکھانا شروع کر دیئے جبکہ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔
آج صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن بھر میں یہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد جبکہ رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جو گرمی کی شدت کو مزید بڑھا رہا ہے، شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے اجتناب اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے حوالے سے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی، لاہور آج بھی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر موجود ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 193 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔