
16 May 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے پولیس شہداء کے ورثا کیلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی۔
صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں 14 پولیس شہداء کیلئے مالی گرانٹس اور گھروں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
لاہور کے شہید اے ایس آئی کے ورثا کو 50 لاکھ روپے اور 7 مرلہ مکان دیا جائے گا، شہید ٹریفک وارڈن عبدالقدیر کے خاندان کو 1 کروڑ روپے اور 5 مرلہ گھر فراہم کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کانسٹیبل اختر رسول کے ورثا کو 30 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی اور دیگر ٹریفک وارڈنز کے اہل خانہ کو بھی 30 لاکھ روپے کی گرانٹس دی جائیں گی۔
وزیر قانون نے کہا کہ پولیس شہداء نے عوام کے تحفظ کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور پنجاب حکومت ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔