اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس پاکستان سے ترکش سفیر کی ملاقات، عدالتی تعلیم میں تعاون کی تعریف

13 May 2025
13 May 2025

(لاہور نیوز) ترکیہ کے سفیر کی چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ترکیہ کے سفیر عرفان نیزی اوغلو کا گرمجوشی سے استقبال کیا، چیف جسٹس  نے ترکیہ کی عدلیہ کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر عدالتی تعلیم اور استعداد کاری کے شعبوں میں تعاون کی تعریف کی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان  نے ضلعی عدلیہ کو تعاون میں شامل کرنے پر زور دیا اور دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے