اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی پیرول پررہائی بارے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر

13 May 2025
13 May 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی دائر درخواست کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر کل اعتراضات کے ساتھ عدالت میں سماعت ہو گی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر سماعت کریں گے۔

خیال رہے درخواست میں ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بانی پی ٹی آئی کو پیرول رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے