اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

5 برس میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے وزارتوں سے بزنس پلان طلب

13 May 2025
13 May 2025

(لاہورنیوز) 5 برسوں میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے وزارتوں سے بزنس پلان طلب کر لیا گیا۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق برآمدات ہدف حاصل کرنے کیلئے ایگریکلچر، صنعت، مینوفیکچرنگ، سروسز سیکٹر کی نشاندہی کی گئی ہے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماننگ اینڈ منرلز سمیت 8 سیکٹر کی گروتھ برآمدات ہدف پورا کر سکتی ہیں، "میڈ اِن پاکستان" کوالٹی، پروڈکٹیوٹی اور پائیداری کا نام ہونا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عالمی مارکیٹ کے سخت مقابلے میں جیتنے کیلئے تیز رفتار سے برآمدات بڑھانا ہونگی، وزارت تجارت کو برآمدات بڑھانے کیلئے صوبوں کیساتھ ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔وزیرمنصوبہ بندیکا کہنا تھا کہ 2035 تک ملکی اکانومی کا سائز 1 ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر بڑھانے کیلئے ٹارگٹ کو اولین ترجیح دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے