اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

12 May 2025
12 May 2025

(لاہور نیوز) پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 9000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ریکارڈ تیزی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا۔

انتظامیہ کے ایس ای کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں 8.48 فیصد کی ریکارڈ تیزی سے کاروبار ایک گھنٹے کیلئے معطل ہوا، 100 انڈیکس 9475 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 650 پوائنٹس کی حد پر معطل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 3647 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے