اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

باسط علی کی پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز بنگلادیش میں کرانے کی تجویز

12 May 2025
12 May 2025

(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز بنگلادیش میں کرانے کی تجویز دے دی۔

ایکس پر جاری بیان میں باسط علی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کرانے چاہئیں۔

باسط علی کا کہنا تھا کہ بنگلادیش ہمارا بھائی ہے اور وہاں لوگ بھی بہت آتے ہیں میچ دیکھنے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایسا کیا تو دیکھنا کیسے تالیاں بجتی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث پی سی بی نے پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ  نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہا گیا اور پیغام دیا گیا کہ ممکن ہے کہ پی ایس ایل کے لئے اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے