اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا

11 May 2025
11 May 2025

(لاہورنیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل فرنچائزز سے رابطہ کیا اور پیغام دیا، پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے بعد پی ایس ایل منیجمنٹ نے فرنچائزز سے رابطہ کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا اور پیغام دیا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ پی ایس ایل کیلئے اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے ہوم ورک شروع کر دیا اور بقیہ میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے