اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا فیصلہ آئندہ دو روز میں متوقع

11 May 2025
11 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز کا فیصلہ آئندہ دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے جبکہ فائنل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، بین الاقوامی مصروفیات کے سبب غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے، فرنچائزز کا انحصار مکمل طور پر مقامی کھلاڑیوں پر ہو گا۔

اس سے قبل پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا تھا، واضح رہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائز سے پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے فوری بعد رابطہ کیا تھا اور کہا کہ غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیں۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے پیغام دیا کہ ممکن ہے پی ایس ایل کےلیے اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے