اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کوئٹہ میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ، محمد وسیم نے میدان مار لیا

11 May 2025
11 May 2025

(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں سجنے والی پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔

کوئٹہ کے پولو کلب میں جنوبی ایشیاء میں پہلی بار ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

عالمی شہرت یافتہ مکا بازوں نے ٹائٹل فائٹ سمیت مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں باکسنگ کی 4 ٹائٹل فائٹ سمیت مجموعی طور پر 8 مقابلے ہوئے۔

برطانیہ کے جیمی گیلی، سہیل اقبال، الیگز ڈیلمغانی، مراکش کے طارق زائنا، میکسیکو کے جیسس سراچو نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے، پاکستانی باکسر فاطمہ ہزارہ اور ملائکہ نے ہم وطن مکا بازوں کو شکست دی۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے وینزویلا کے وسیٹون اورونو کو نویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ڈبلیو بی اے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے