اپ ڈیٹس
  • 280.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.20 قیمت فروخت : 39.27
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 315.03 قیمت فروخت : 315.59
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.60 قیمت فروخت : 375.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.38 قیمت فروخت : 182.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.21 قیمت فروخت : 202.57
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.07 قیمت فروخت : 75.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.18 قیمت فروخت : 77.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.98 قیمت فروخت : 918.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 343000 دس گرام : 294100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 314414 دس گرام : 269590
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3475 دس گرام : 2983
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب سے فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو

09 May 2025
09 May 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک کار، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی، اس دوران تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈ کی ترقی کو سراہا گیا اور اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے اعلیٰ سطحی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا  پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات جمہوریت اور پائیدار ترقی پر مبنی ہیں، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ میں فن لینڈ کی مہارت قابل تقلید ہے، فن لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی فن لینڈ اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان اور فن لینڈ انٹرنیشنل کے مابین ووکیشنل ٹریننگ پر اشتراک ایک اہم سنگِ میل ہے، پُرامن بقائے باہمی اور احترام ہمارے مشترکہ اقدار کا حصہ ہیں، فن لینڈ کے لئے پنجاب میں قابل تجدید توانائی، زرعی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل خدمات اور تعلیم جیسے شعبوں میں بے شمار مواقع دستیاب ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے