اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

بھارتی حملہ: مریم نواز کا آج پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

07 May 2025
07 May 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد آج پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مریم نواز نے بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی انشاء اللہ ہمارا مقدر ہو گی، نعرہ تکبیر، اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے