اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے مختلف علاقوں میں علی الصبح بارش سے موسم خوشگوار

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) شہر میں علی الصبح مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

بارش کے بعد فضا میں خنکی اور ٹھنڈک کا احساس مزید بڑھ گیا، مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ افق پر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں مزید بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آنے والے ہفتے میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے موسم مزید خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے