اپ ڈیٹس
  • 280.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.20 قیمت فروخت : 39.27
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 315.03 قیمت فروخت : 315.59
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.60 قیمت فروخت : 375.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.38 قیمت فروخت : 182.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.21 قیمت فروخت : 202.57
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.07 قیمت فروخت : 75.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.18 قیمت فروخت : 77.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.98 قیمت فروخت : 918.61
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 343000 دس گرام : 294100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 314414 دس گرام : 269590
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3475 دس گرام : 2983
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک بھارت کشیدہ صورتحال: ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر بعد پریس بریفنگ دیں گے

29 Apr 2025
29 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس بریفنگ دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس آر میجر جنرل احمد شریف چودھری موجودہ علاقائی، سکیورٹی صورتحال پر اہم بات چیت کریں گے، اپنی پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدہ صورتحال سے متعلق بھی بات کریں گے۔

پریس بریفنگ میں میجر جنرل احمد شریف چودھری پاکستان پر عائد کردہ بے بنیاد الزامات کی وضاحت کریں گے، پاکستان کا دو ٹوک موقف سامنے رکھا جائے گا اور بھارتی دھمکیوں کا موثر انداز میں جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج ہی پاک فوج  نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا تھا۔

بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر  کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تھی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے