اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت سے کشیدگی: جماعت اسلامی کی پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید

29 Apr 2025
29 Apr 2025

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کر دی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں محسن نقوی نے پاک بھارت  کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی اور پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی  نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کی اور بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔

انہوں  نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے، لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والی مودی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت جان بوجھ کر سازش کے ذریعے خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف یکجان ہیں، پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

دوران ملاقات فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے