
29 Apr 2025
(لاہور نیوز) ایف آئی اے لاہور نے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل تیز کر دیا۔
ایف آئی اے نے فوکل پرسن بنا کر نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطوں میں تیزی کر دی ہے، افغانوں کی جانچ پڑتال کیلئے ڈائریکٹر ایف آئی اے نے 8 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
لاہور زون کے فوکل پرسن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون ملک ہوں گے، فوکل پرسن روزانہ کی بنیاد پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو رپورٹ دیں گے۔
پانچ ٹیمیں لاہور جبکہ تین شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور کے لئے ہیں، لاہور کی ٹیموں کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد امین کریں گے، قصور کی ٹیم کے سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن رانا بلال ہوں گے، عمران بھٹی اور بابر شہر یار شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کی ٹیموں کو لیڈ کریں گے۔
لاہور میں افغان شہریوں کو پناہ گاہوں میں رکھ کر افغانستان بھیجا جائے گا۔