اپ ڈیٹس
  • 252.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.35 قیمت فروخت : 284.85
  • یورو قیمت خرید: 333.67 قیمت فروخت : 334.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.85 قیمت فروخت : 387.53
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.07 قیمت فروخت : 186.40
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.83 قیمت فروخت : 208.19
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.95
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.44 قیمت فروخت : 77.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 932.60 قیمت فروخت : 934.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 352500 دس گرام : 302200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 323123 دس گرام : 277015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3881 دس گرام : 3331
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق

29 Apr 2025
29 Apr 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا، وفاقی وزیر داخلہ نے سربراہ جے یو آئی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے