
(ویب ڈیسک) حج قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر سعودی وزارت داخلہ نے سخت سزائیں، جرمانے عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال جرمانہ ہو گا، حج پر وزٹ ویزے کے ساتھ داخلے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا، وزٹ ویزہ ہولڈر کو ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ ہو گا۔
اس کے علاوہ غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش دینے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہو گا، قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں ، سہولت کاروں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر 10 سال سعودی عرب داخلے پر پابندی ہو گی جبکہ زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جا سکے گی، جرمانہ یا سزا کیخلاف 30 روز میں اپیل، 60 روز میں درخواست دائر کی جا سکے گی۔