اپ ڈیٹس
  • 314.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.22 قیمت فروخت : 39.29
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 282.00 قیمت فروخت : 282.50
  • یورو قیمت خرید: 320.55 قیمت فروخت : 321.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.14 قیمت فروخت : 381.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.19 قیمت فروخت : 182.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.51 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.19 قیمت فروخت : 75.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.32 قیمت فروخت : 77.46
  • کویتی دینار قیمت خرید: 920.07 قیمت فروخت : 921.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 356300 دس گرام : 305500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 326606 دس گرام : 280040
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3637 دس گرام : 3121
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

29 Apr 2025
29 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سے عازمین کرام کو لے کر پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ کے شاہ عبد العزیز ایئر پورٹ پر پاکستان کے سفیر نے عازمین حج کا استقبال کیا۔

ڈائریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو اور پاکستان حج مشن کے افسران نے استقبال کیا، پاکستان سے 393 عازمین حج کو لے کر قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز مدینہ ایئر پورٹ پہنچی۔

مدینہ ایئر پورٹ پر آج پاکستان سے چار پروازوں کے ذریعے 9 سو عازمین حج پہنچیں گے، سرکاری حج سکیم کے تحت 88 ہزار 380 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

حج فلائٹ آپریشن کے پہلے پندرہ دن حج پروازیں مدینہ منورہ لینڈ کریں گی اس کے بعد حجاز مقدس آنے والی پروازیں مکہ جائیں گی۔

عازمین حج کو سعودی عرب لانے کے لیے حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، حج آپریشن میں قومی ایئر لائن کے علاوہ نجی ایئر لائنز بھی حصہ لیں گی۔

قومی ایئر لائن اس سال 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے