
28 Apr 2025
(لاہور نیوز) پارکنگ فیس میں ہیرا پھیرا اب نہیں چلے گی، لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے "ٹریس ایبل" پارکنگ ٹکٹس متعارف نئی پرچیوں پر کیو آر کوڈ، سیریل نمبر، مقام، ورکر کا نام اور آئی ڈی درج ہو گی۔
شہریوں کی شکایت کے آزالے کے لئے لی-پارک کی ای میل، ٹول فری اور وٹس ایپ نمبر درج ہوں گے، موٹرسائیکل کیلئے نیلی اور گاڑیوں کیلئے سبز رنگ کی پرچی مخصوص ہو گی۔
3 رکنی کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں، کمیٹی میں سی ایف او محمد شیردل، منیجر آپریشن فیضان الحق، منیجر پلاننگ سلمان لطیف شامل، سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی کی منظوری کے بعد نئی ٹکٹس مئی کے پہلے ہفتے سے متعارف کروا دی جائیں گی۔