اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لندن: پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنیوالے انتہا پسند کی شناخت ہو گئی

28 Apr 2025
28 Apr 2025

(ویب ڈیسک) اتوار کے روز پاکستانی ہائی کمیشن لندن پر حملہ کرنے والے انتہا پسند کی شناخت ہو گئی ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نژاد نکلا، 41 سالہ انکیت لو (Ankit Love) صادق خان کے مقابلے میں مئیر آف لندن کا الیکشن لڑ چکا ہے۔

انکیت لو ون لو پارٹی کا بانی ہے، اس نے 2016 کے الیکشن میں صادق خان کے مقابلے میں 4941 ووٹ لئے اور ون لو پارٹی one love party کی طرف سے الیکشن میں شامل ہوا۔

انکیت لو بھارتی سیاستدان اور فلم میکر خاتون جے مالا Jay Mala کا بیٹا ہے، برطانیہ میں متعدد الیکشنز میں حصہ لے چکا، اسکا والد بھی بھارتی وکیل اور سیاستدان ہے۔

ترجمان میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ انکیت لوو کو آج ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، انکیت لوو  نے لونڈس اسکوائر میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کھڑکیوں کو توڑا تھا۔

حالیہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب پاکستانی کمیونٹی آج بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے والی ہے جس کیلئے ان میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے