
(ویب ڈیسک) لاہورکی مقامی عدالت نےرجب بٹ کےخلاف غیرقانونی طورپرشیرکا بچہ رکھنے کےمقدمےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ملزم رجب بٹ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اقرار کیا کہ انہوں نےاجازت اور لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ رکھا ،عدالت نے فیصلے میں لکھا رجب بٹ ایک سال کے لیے کمیونٹی سروس کریں گےاورہرمہینے کے پہلے ہفتے جانوروں کے حقوق سے متعلق وی لاگ بنائیں گے۔
فیصلے کےمطابق مجرم فروری 2025 سے جنوری 2026 تک کمیونٹی سروس کرے،عدالت نے مزید لکھا کہ رجب بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب مجھے احساس ہو گیا ہےکہ میں شیر کا بچہ رکھنے کا مجاز نہیں تھا میں نے اس عمل سے ایک غلط مثال قائم کی۔
ملزم نےکہا اپنی غلطی کا ادراک ہونے پرخود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں اگر پرمیشن آفیسر رجب بٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے تو وہ حاضری کا پابند ہوگا ،فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔