اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

یومِ مزدور: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عزم

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) یومِ مزدور کے موقع پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اس مسئلے پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بچوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی صورت بچوں سے مشقت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں سے مشقت لینا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سارہ احمد نے کہا کہ ہر بچے کو تعلیم، تحفظ اور بہتر مستقبل فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ سال پیش کی گئی قرارداد میں بھی بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سخت قانون سازی اور مؤثر عملدرآمد پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے صوبہ بھر میں بچوں کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

چیئرپرسن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں سے مشقت کے واقعات کی نشاندہی کریں اور متعلقہ اداروں کو رپورٹ کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے