اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کبریٰ خان کب شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں؟آخر کار اداکارہ نے تصدیق کردی

20 Jan 2025
20 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ کبریٰ خان نے آئندہ ماہ (فروری ) میں اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کردی۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ خان نے شادی کے بارے میں افواہوں پر بات کی۔جب ان سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے، لیکن انہیں تقریب میں موجود ہونا چاہیے تھا۔

جب اداکارہ سے فروری میں شادی سے متعلق پوچھا گیا تو  کبریٰ خان نے اشاروں میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں وہ بظاہر فروری میں شادی کرنے والی ہیں۔یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی افواہیں گزشتہ سال سے گردش میں تھیں، جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ جوڑا 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے گا، اور ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے