اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں، 87 املاک سربمہر

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 87 املاک سربمہر کر دیں۔

غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے نے شکنجہ سخت کر دیا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، سبزہ زار، شادمان اور گجرپورہ میں کارروائیاں کیں، گجرپورہ میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر ایک درجن سے زائد شادی ہالز و مارکیز سیل کر دیں۔

اس کے علاوہ گلبرگ، نیوگارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن میں 25 املاک سربمہر کر دیں، سبزہ زار میں 42، شادمان اور گجرپورہ میں مجموعی طور پر 20 املاک سیل کر دیں، سیل کی گئی املاک میں شادی ہالز، مارکیز، نجی سکولز، دفاتر، ریسٹورنٹ، سیلونز، سٹورز، بیکریز کی دکانیں و دیگر شامل ہیں۔

آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے، آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے