اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.27 قیمت فروخت : 38.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.05 قیمت فروخت : 279.55
  • یورو قیمت خرید: 288.30 قیمت فروخت : 288.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 345.17 قیمت فروخت : 345.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 174.59 قیمت فروخت : 174.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.97 قیمت فروخت : 194.32
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.09 قیمت فروخت : 74.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 297800 دس گرام : 255300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 272981 دس گرام : 234023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3358 دس گرام : 2882
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہباز شریف سے تاجک وزیر توانائی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے تاجکستان کے وزیر برائے توانائی نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان تاجکستان جوائنٹ کمیشن کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تاجک صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے تاجکستان کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، اس موقع پر وزیر اعظم  نے اپنے دورے میں مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ معاہدوں پر بروقت عمل درآمد سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

تاجکستان کے وزیر  نے پاکستان میں استقبال اور مہمان نوازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، تاجک وزیر  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید بہتر بنانے اور تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، ملاقات میں کاسا-1000 سمیت علاقائی روابط کے دیگر منصوبے بھی زیر بحث آئے۔

فریقین کی جانب سے مواصلات خصوصاً زمینی روابط، توانائی، تعلیم، زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے