
13 Dec 2024
(لاہور نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا معاملہ، وزارت پارلیمانی امور نے 17 دسمبر کو اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق پہلے 16 دسمبر کو اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی تھی، اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے نئی قانون سازی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اعتراضات لگا کر سوسائٹیز ایکٹ ترمیمی بل واپس بھجوا چکے ہیں۔