اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب پولیس نے سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کا 3 دنوں میں دوسرا بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر ڈی جی خان تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر حملہ آور خوارجی دہشت گرد ایک بار پھر پسپا ہو گئے، 20 سے 25 دہشت گرد جدید اور بھاری اسلحہ سے شدید فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور ہوئے۔

پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی فوری کارروائی نے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا، بھرپور جوابی کارروائی سے خوارجی دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چوکی پر تعینات جوانوں  نے جدید تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی آمد کی فی الفور نشاندہی کی، ڈی پی او سید علی کی زیر قیادت ایلیٹ اور کیو آر ایف ٹیمیں فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے خوارجی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، علاقہ میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے، ڈی پی او سید علی لکھانی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس جوان ہر لمحہ سربکف ہیں۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان  کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں کا مورال اور عزم و حوصلہ بلند ہے، دہشتگردوں کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ہر حملے کو ناکام بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے