اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں، ایک فتنہ اور تخریب کار جتھہ ہے: وزیر اعظم

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت نہیں، یہ ایک فتنہ اور تخریب کار جتھہ ہے۔

امن و امان سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف نہیں، تخریب انصاف ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ایف آئی آرز کاٹی جائیں، کیفر کردار تک پہنچایا جائے، یقینی بنائیں آئندہ کبھی بھی ایسا نہ ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کو پاکستان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کیا پاکستان کو ہم  نے اس جتھے کے حوالے کرنا ہے؟ خیبرپختونخوا سے سازشیں ہو رہی ہیں، انہیں معیشت کی کوئی پرواہ نہیں ہے، انہیں کوئی پرواہ نہیں کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ہاتھوں جکڑا ہوا ہے۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے ہر چیز کو تہہ و بالا کر دیا جائے، صوبائی حکومت کی پارا چنار کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے، کرم میں خون ریزی بند کرانے کے بجائے انہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کر دی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ وفاق کے خلاف چوتھی لشکر کشی ہے، خیبر پختونخوا سے ایک جتھہ مکمل طور پر لیس ہو کر آیا تھا، مظاہرین  نے گولیاں چلائیں، ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سی پیک کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری مؤخر ہوئی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی انہوں نے چڑھائی کی، بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران انہوں نے احتجاج کا اعلان کیا، دنیا میں جس طرح رسوا کیا گیا اس کو بیان بھی نہیں کیا جا سکتا، جو تماشا لگایا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، اس سے بڑی پاکستان کے ساتھ دشمنی کیا ہو سکتی ہے؟۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے