اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی میں آپریشن کلین اپ، ڈومیسٹک کرکٹ کے 38 کوچز فارغ

23 Nov 2024
23 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آپریشن کلین اپ کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے 38 کوچز کو فارغ کر دیا۔

یہ برطرفیاں ایک ماہ پہلے تیار ہونے والے پروانے کی روشنی میں کی گئی ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا ہے جبکہ باقی برطرف ہونے والے کوچز میں مجاہد جمشید، شاہد علی خان، طیب طاہر، جمیل، ہارون اور متعدد دیگر شامل ہیں۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کوچنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں اظہر علی، اسد شفیق، جنید ضیا اور خرم نیازی شامل ہیں، کمیٹی مستقبل میں کوچنگ کی بہتری کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے