اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی

21 Nov 2024
21 Nov 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی 20 بیٹرز کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈکا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سارٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے تلک ورما نے اونچی چھلانگ لگائی اور وہ 69 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔

فہرست میں بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے، بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، اس فہرست میں سری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا5 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے