اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت آئی سی سی پر ہائبرڈ ماڈل کیلئے دباؤ بڑھانے لگا

20 Nov 2024
20 Nov 2024

(لاہور نیوز) بھارت آئی سی سی پر چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ہائبرڈ ماڈل کیلئے دباؤ بڑھانے لگا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارت کا پاکستان کو ایک بار پھر اکیلا کرنے کا گھناؤنا پروپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا، ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ آئی سی سی پاکستان سمیت دیگر ممبر بورڈز کو ہائبرڈ ماڈل کے لئے راضی کرے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی کے دیگر بورڈز سے بھی رابطے جاری ہیں، آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے جلد شیڈول کا اعلان کرنا ہے، بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز کو بھی مائل کرنا شروع کر دیا ہے، آئی سی سی کے پاس چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لئے ووٹنگ کا آپشن موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے