اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان

20 Nov 2024
20 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان پیدا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں شیڈول کا اعلان اگلے چوبیس گھنٹوں میں مشکل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے سے پیش رفت نہیں ہو پا رہی، چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر تسلیم نہ کرنے پر پی سی بی اپنی لائن اختیار کئے ہوئے ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل اور بھارت سے نہ کھیلنے کے مؤقف پر پی سی بی قائم ہے، سٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں ممکن ہو سکے گا، سٹیک ہولڈرز شیڈول کے مطابق باہمی اتفاق کے ساتھ ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں۔

مزید برآں آئی سی سی جے شاہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل شیڈول کے معاملے کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، جے شاہ یکم دسمبر کو چیئرمین آئی سی سی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے