اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لینے کیلئے افغان بلائنڈ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

20 Nov 2024
20 Nov 2024

(ویب ڈیسک) چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے افغانستان کی 18 رکنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اور آفیشلز براستہ طورخم پشاور پہنچ گئے۔

افغانستان ٹیم پہلی بار بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے۔

افغان ٹیم میں کپتان ابسین خان،سردار ولی، غلام رحمان، عبدل ملک، دروان، بریالی، ذبیح اللہ، شرافت، اجمل، سمیع اللہ، فرمان، فہیم، اسد، روح اللہ، زاہد، عزت، احسان سمیم کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ثناء اللہ خان مروت کوچ، ڈاکٹر شفیق فزیو اور سید جلال ٹرینر ہوں گے۔

افغان ٹیم کے 2 کھلاڑی ویزا ملنے کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

دریں اثناء جنوبی افریقی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آج 20 نومبر کو صبح 8 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے گی۔ دیگر ٹیمیں بروز جمعرات 21 نومبر کو لاہورآئیں گی۔

واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے۔

ادھر بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے