اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، شیڈول کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شروع ہونے میں 100 روز باقی رہ گئے ہیں لیکن شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے، بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں کھیلنے سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے جس کے باعث ریونیو میں نقصان کا آغاز ہونے لگا، جتنے روز کم ہوتے جائیں گے رائٹس کی قیمت کم ہوتی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مالی نقصان آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) سمیت ممبر بورڈز کو بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے، پاک بھارت میچ سے ریونیو بڑھتا ہے، آئی سی سی کو بھارت کے حوالے سے جلد فیصلہ کرنا ہو گا، پاک بھارت میچ میں براڈ کاسٹرز کی دلچسپی بھی زیادہ ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے